یہ آیت پڑھی تو لگا کہ کل کے چیلنج کا جواب خود اللہ نے پہلے ہی سنا دیا۔ کل کہا گیا تھا کہ اگر سچے ہو تو موت کی تمنا کرو۔ آج فرمایا: "وَلَن يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا"، اور وہ ہرگز اُس کی تمنا نہیں کریں گے، کبھی نہیں۔ "لن" میں نفی کی تاکید ہے اور "ابدا" نے اُسے ہمیشہ کے لیے پکا کر دیا۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ قرآن کے معجزوں میں سے ہے۔ چیلنج سب کے سامنے تھا، اور اُن کے پاس بہت آسان escape موجود تھا کہ زبان سے ایک بار کہہ دیں "ہم موت چاہتے ہیں" اور قرآن کو جھوٹا ثابت کر دیں۔ مگر کسی نے نہ کہا۔ میں نے سوچا کہ دل کا حال زبان کو بھی روک دیتا ہے۔
"بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ"، اُس کی وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا۔ مجھے یہ تعبیر بہت گہری لگی۔ عمل کو "آگے بھیجا ہوا سامان" کہا گیا، جیسے کوئی مسافر پہلے سے اپنا سامان منزل پر روانہ کر دے۔ اور میں نے خود سے پوچھا: میں روز اپنے آگے کیا بھیج رہی ہوں؟ "ایدیھم" یعنی اُن کے اپنے ہاتھ۔ پھر وہی بات جو آیت پچھلی آیتوں میں تھی کہ یہ سب خود کمایا ہوا ہے۔ موت سے خوف کی وجہ موت نہیں، وہ luggage ہے جو میں نے خود آگے بھیجا ہے۔ جس کا سامان خالی ہو یا بوجھل ہو، اُسے منزل کے نام سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔
اور ایک بات صاف کر لوں، جو کل بھی سوچی تھی: موت سے فطری گھبراہٹ اور چیز ہے، اور حقیقت جان کر بھی اُس سے آنکھیں چرانا اور چیز۔ پہلی بات ہر انسان میں ہے، دوسری بات اُن لوگوں کی تھی جو بغیر تیاری کے جنت کے اجارہ دار بنے بیٹھے تھے۔ میرے لیے سبق یہ ہے کہ فکر مجھے preparation کی طرف دھکیلے، مایوسی کی طرف نہیں۔
"وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ"، اور اللہ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے۔ یہ جملہ ایک ساتھ تنبیہ بھی ہے اور تسلی بھی۔ تنبیہ اُن کے لیے جو دعووں کے پردے میں چھپنا چاہتے ہیں، کہ اللہ کے علم سے کچھ چھپا نہیں۔ اور تسلی اُن کے لیے جن پر ظلم ہوا، کہ کوئی بات اللہ کی نظر سے اوجھل نہیں۔ "علیم" کے ساتھ "بالظالمین" کہنے سے یہ بھی لگا کہ وہ ایک ایک کی نیت اور ایک ایک کا عمل جانتا ہے۔ میں نے خود سے کہا: لوگوں کے سامنے جو تصویر میں بناتی ہوں، وہ اللہ کے سامنے کام نہیں آتی۔ وہاں صرف اصل کام آتا ہے۔
یا اللہ، ہمارے ہاتھوں سے وہ کچھ آگے بھیج دے جو آپ کے حضور ہمارے کام آئے۔ جو کچھ بُرا ہم نے آگے بھیجا ہے اُسے اپنی رحمت سے معاف فرما دے۔ اور ہمیں ایسی زندگی دے کہ آپ ملاقات کا خیال ہمیں بے چین نہیں، مطمئن کرے۔ آمین۔