اللّٰہ تعالیٰ قرآن میں کئی مقامات پر فرماتے ہیں میری تسبیح بیان کرو ۔ فسبح کا روٹ ولڈ ہے س ب ح اس مادہ پر یعنی اس روٹ ولڈ پر قرآن میں ۹۲ الفاظ ہیں لاسٹ ریفلیکشن میں، فسبح کا مطلب میں نے عربی لغت سے بتایا تھا ۔ اس کے اصل معنی پانی یا ہوا میں تیزی سے گزر جانے کے ہیں اور یہ لفظ فلک میں نجوم کی گردش اور تیز رفتاری کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ جب اللّٰہ تعالی ہمیں ، حکم دیتے ہیں فسبح ، تسبیح بیان کرو تو ہم نے بھی اللّٰہ کے احکامات پر عمل کرنا ہے اپنی زندگیاں اس کے ذکر کے گرد گردش کرتے لگانی ہیں جیسے آسمان پر ستارے اس کے حکم سے گردش کرتے ہیں ۔وہ سست نہیں پڑتے وہ یہ نہیں کہتے یا اللّٰہ ہم نے کل آپ کے حکم سے گردش کی تھی آج تھک گۓ ہیں حدیث میں آتا ہے کہ سورج اللّٰہ سے اجازت لیتا ہے صحیح بخاری ۳۱۹۹ اگر یہ سولر سسٹم اللّٰہ کے حکم کی پیروی نہ کرے تو کائنات تباہ ہو جاۓ اگر ہم بھی اللّٰہ کی تسبیح نہیں کریں گے ہم بھی برباد ہو جائیں گے ہمارے سارے کام بکھر جائیں گے جس طرح اللّٰہ کی یہ تخلیق اللّٰہ کے حکم پر چلتی اور رکتی ہے ہم نے بھی ایسے ہی تسبیح بیان کرنی ہے صرف زبان سے تسبیح نہیں کرنی بلکہ ہمارا ہر باڈی پارٹ اس کے احکام کے تابع ہو ہم عبادالرحمن کی مانند ہوں ۔۔۔۔ To be continued.......